واک کرتے ہوئے میسجنگ کرنا مضر صحت
کیپشن: Messaging
سڈنی(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈرایئونگ کے دوران موبائل اور میسجنگ کرنے تو خطرناک ہے ہی لیکن جدید تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ واک کرتے ہوئے میسجنگ کرنا مضر صحت ہے۔ یونیورسٹی آف کویئنز لینڈ کے مطابق جو لوگ دوران واک میسج کرتے ہیں وہ اپنا راستہ بھول سکتے ہیں یا کسی چیز سے ٹکرا بھی سکتے ہیں۔اسی طرح جو لوگ واک کے دوران یا پیدل سفر کے دوران میسج کرتے ہیں وہ اپنی منزل مقصودپر دیر سے پہنچتے ہیں۔
