آسٹریلین اوپن: ثانیہ’بھابی‘نے اعصام ’بھائی ‘کوٹورنامنٹ سے باہرکردیا

آسٹریلین اوپن: ثانیہ’بھابی‘نے اعصام ’بھائی ‘کوٹورنامنٹ سے باہرکردیا
آسٹریلین اوپن: ثانیہ’بھابی‘نے اعصام ’بھائی ‘کوٹورنامنٹ سے باہرکردیا
کیپشن: Sania Mirza

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میلبورن (مانیٹرنگ ڈیسک)مسکڈ ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد آسٹریلین اوپن میں پاکستانی ٹینس کھلاڑی اعصام الحق کا سفر تمام ہوگیا ہے۔جمعرات کو کھیلے گئے میچ میں اعصام الحق اور ان کی جرمن ساتھی جولیا جارجس کو رومانیہ کے ہوریا ٹکائو اور ان کی بھارتی ساتھی ثانیہ مرزا نے سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ ثانیہ اور ان کے ساتھی نے پہلا سیٹ چھ تین کے سکور سے جیتا اور دوسرے سیٹ کے ابتدا ہی میں اعصام اور جولیا کی سروس بریک کر دی۔ اعصام الحق نے تو اس میچ میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم ان کی ساتھی مخالف جوڑی کو پریشان نہ کر سکیں۔ہوریا اور ثانیہ نے دوسرا سیٹ چھ چار کے سکور سے جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی جہاں ان کا مقابلہ آسٹریلوی جوڑی سے ہوگا۔بی بی سی کے مطابق اعصام الحق سال کے اس پہلے گرینڈ سلیم مقابلے میں مردوں کے ڈبلز مقابلے میں بھی بھارت کے روہن بوپنّا کے ہمراہ شریک ہوئے تھے۔اس زمرے میں انھیں تیسرے رائونڈ میں فلپائن کے ٹریٹ ہوئے اور برطانیہ کے ڈومینک اگلوٹ کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔ اعصام اور روہن نے حال ہی میں دوبارہ ایک ساتھ کھیلنا شروع کیا ہے اور وہ آسٹریلین اوپن سے قبل سڈنی میں ایپیا انٹرنیشنل اے ٹی پی ٹینس چیمپیئن شپ کے فائنل تک پہنچے تھے۔
روہن کے بعد اعصام الحق کے ساتھی ہالینڈ کے ڑان جولین راجر بنے تھے اور یہ جوڑی گذشتہ برس بھی آسٹریلین اوپن کے تیسرے راو¿نڈ تک ہی پہنچ پائی تھی۔

مزید :

کھیل -