حکم عدولی پر 15ایس ایچ اوز کےخلاف155-Cکے تحت کارروائی کا حکم

حکم عدولی پر 15ایس ایچ اوز کےخلاف155-Cکے تحت کارروائی کا حکم

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج مسعود حسین نے عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے پر 15ایس ایچ اوز کےخلاف 155-Cسی کے تحت سی سی پی او کو مقدمات درج کرنے کا حکم دے دیا ہے واضح رہے کہ پولیس کی ہٹ دھرمی کے باعث سائلین کی طرف سے سیشن عدالتوں میں اندراج مقدمات کی درخواستوں کی شرح میں اضافہ ہو گیا ہے، سیشن جج لاہور نے اندراج مقدمہ کےلئے 3عدالتیں مخصوص کررکھی ہیں جس پر متعلقہ ایس ایس ایچ او سے رپورٹ طلب کی جاتی ہے، ایڈیشنل سیشن جج مسعود حسین نے گزشتہ روز 15ایس ایچ اوز کوحکم دیا تھا کہ وہ دائر کردہ درخواستوں کا جواب داخل کریں لیکن عدالت کے متعدد بار سمن بھجوانے کے باوجود کوئی جواب داخل نہیں کروایا گیا جس پرعدالت نے گزشتہ روز مذکورہ بالا احکامات جاری کردیئے ہیںجن ایس ایچ اوز کے خلاف مقدمات درج کرنیکا حکم دیا گیا ان میں ایس ایچ او نشترکالونی،فیکٹری ایریا،سبزہ زار،اچھرہ، لوئرمال، گلشن راوی، کاہنہ، مصری شاہ، پرانی انارکلی، شادباغ،سیشن کورٹ،قلعہ گجرسنگھ۔ اور باغبانپورہ شامل ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...