انگلش کھلاڑیوں کو ڈپریشن سے بچانے کیلیے موبائل ’ایپ‘ متعارف

انگلش کھلاڑیوں کو ڈپریشن سے بچانے کیلیے موبائل ’ایپ‘ متعارف
انگلش کھلاڑیوں کو ڈپریشن سے بچانے کیلیے موبائل ’ایپ‘ متعارف

لندن(ویب ڈیسک) انگلینڈ کی پروفیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن نے کھلاڑیوں کو ڈپریشن سے بچانے کیلئے ڈاکٹر فریمین کے نام سے موبائل ’ایپ‘ متعارف کرا دی۔ تفصیلات کے مطابق کھلاڑیوں میں دباو¿ سے متعلق بڑھتے ہوئے مسائل سے نمٹنے کے لیے پی سی اے نے ماہرین نفسیات اور گیم ڈیولپرز کے تعاون سے یہ ایپ تیار کرائی ہے۔ اس میں کھلاڑیوں کو دباﺅ سے باہر آنے کے لیے چار طریقے بتائے گئے ہیں، اس کے ساتھ ایسی ذہنی مشقیں بھی بتائی گئیں جس سے وہ ڈپریشن کو خود سے کہیں دور رکھ سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ انگلش کرکٹرز مارکوس ٹریسکوتھک، مائیکل یارڈی اور جوناتھن ٹروٹ ڈپریشن کا شکار ہوئے ،ابتدائی دونوں پلیئرز کو کاﺅنٹی مقابلوں تک ہی محدود ہونا پڑا، البتہ انگلینڈ لائنز کے ساتھ جنوبی افریقہ میں موجود ٹروٹ انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلیے پ±رعزم دکھائی دیتے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...