پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں کامیابی کیلئے فیورٹ ہے، محمد یوسف
لاہور(افضل افتخار) پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں کامیابی کے لئے فیورٹ ہے اور امید ہے کہ ٹیم سے شائقین نے جو امیدیں وابستہ کی ہوئی ہیں و ہ ضرورپوری بھی ہوں گی ان خیالات کا اظہار پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے روز نامہ پاکستان سے گفتگو میں کیاانہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں ورلڈ کپ سے پاکستان کو کوئی خطرہ نہیں ہیں وہاں کی وکٹیں اتنی خطر ناک نہیں جتنا کہا جارہا ہے بس اعتماد کے ساتھ کھیلنے کی ضرورت ہے اگر کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہو تو کوئی بھی ان کو جیت سے نہیں روک سکتا اور ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام کھلاڑی کپتان کی زیر نگرانی کھیل پر توجہ دیں اور میچ سے قبل بھرپور تیاری کریں بھارت سمیت پاکستان کے پول میں ہر ٹیم مضبوط ہے اور ان کے خلاف کامیابی بہت ضروری ہے ایونٹ میں بھارت کے خلاف میچ پریشر والا میچ ہے اور اس میچ میں پاکستان کی کارکردگی سے ہی پاکستان کی ایونٹ میں کارکردگی کا اندازہ ہوجائے گا ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں پر سب سے زیادہ ذمہ داری ہے کہ وہ عمدہ کھیل کا مظاہرہ کریں اور اپنے کیرئیر کا آخری ورلڈ کپ یادگار بنائیں کسی بھی ٹیم کی جیت میں ہرکھلاڑی کی عمدہ پرفارمنس ضروری ہوتی ہے اور یک جان ہوکر کھیلا جائے تو پوری ٹیم کی عمدہ پرفارمنس جیت کاباعث بن جاتی ہے ٹیم متوازن کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور امید ہے کہ ٹیم جس عزائم اور بلند حوصلے کے ساتھ اس میگاایونٹ میں شرکت کررہی ہے اس کو برقرار رکھے گی اور امید ہے کہ تمام کھلاڑی اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقہ سے سر انجام دیں گے۔