نیوزی لینڈ اور سری لنکا پانچو یں ون ڈے میںآج مدمقابل ہونگے

نیوزی لینڈ اور سری لنکا پانچو یں ون ڈے میںآج مدمقابل ہونگے

ڈونیڈن (سپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سات ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پانچواں میچ آج ڈونیڈن میں کھیلا جائے گا۔ کیویز کو سات میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے، کیویز نے سری لنکا کو پہلے میچ میں 3 وکٹوں سے شکست دی، سری لنکا کی ٹیم نے کم بیک کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو دوسرے میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کر دی، دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔ چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں ایک مرتبہ پھر 2-1 کی برتری حاصل کر لی۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سات میچوں کی سیریز کا چھٹا میچ 25 جنوری کو ڈونیڈن میں کھیلا جائیگا جبکہ سیریز کا ساتواں اور آخری ایک روزہ میچ 29 جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی