اعصام الحق آسٹریلین اوپن ٹینس کے دوسرے راؤنڈ میں آج پنجہ آزما ہونگے

اعصام الحق آسٹریلین اوپن ٹینس کے دوسرے راؤنڈ میں آج پنجہ آزما ہونگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سڈنی (سپور ٹس ڈیسک) سٹار پاکستانی پلیئر اعصام الحق قریشی اور انکے سربین جوڑی دار نیناڈ ذیمونجک آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میں آج پنجہ آزما ہونگے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے اعصام الحق اور ان کے سربین جوڑی دار نیناد زیمنوچ نے میگا ایونٹ کے مینز ڈبلز کے ابتدائی راؤنڈ میں شیولی اور کیوکشکن کو زیر کر کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔ پاکستان کے اعصام الحق اور ان کے سربین جوڑی دار نیناد زیمنوچ کا دوسرے راؤنڈ میں ہسپانوی جوڑی سے مقابلہ ہوگا، ہسپانوی جوڑی میں پابلو کارینو بسٹا اور گلرمو گارشیا لوپیز شامل ہیں۔