ویسٹ زون ڈائمنڈکرکٹ لیگ میں تین میچز کا فیصلہ ہوگیا
لاہور( سپورٹس رپورٹر)ویسٹ زون ڈائمنڈ کرکٹ لیگ میں تین میچز کا فیصلہ ہوگیا ہے ، ٹاون شپ وائٹس کرکٹ گراونڈ میں ٹاون شپ وائٹس کرکٹ کلب نے برادر کرکٹ کلب کو سات وکٹوں سے شکست دی برادر کرکٹ کلب نے پہلے کھیل کر تمام وکٹوں کے نقصان پر 121رنز بنائے ٹاون شپ وائٹس نے ہدف 3وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا ۔ماڈل ٹاون کرکٹ کلب گراونڈ میں ماڈل ٹاون جمخانہ کرکٹ کلب نے سنت نگر جمخانہ کرکٹ کلب کو 91رنز سے مات دی۔ ماڈل ٹاون گرین کرکٹ گراونڈ میں کھیلا گیا ماڈل ٹاون گرین کرکٹ کلب نے اقبال ٹاون جمخانہ کو 90رنز سے زیر کیا ماڈل ٹاون گرین نے پہلے کھیل کر تمام وکٹوں کے نقصان پر 232رنز بنائے ہدف کے تعاقب میں اقبال ٹاون جمخانہ 142رنز پر ہمت ہار گئی۔