ورلڈ کپ میں نا مناسب رویہ اختیار کرنیوالے کھلاڑیوں ک خلاف سختی سے نمٹا جائیگا،رچرڈسن

ورلڈ کپ میں نا مناسب رویہ اختیار کرنیوالے کھلاڑیوں ک خلاف سختی سے نمٹا ...

دبئی (سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن نے کہا ہے کہ آئندہ ماہ شیڈول ورلڈ کپ میں کسی بھی غیر متعلقہ فرد کیلئے میچ فکسنگ کرنا آسان نہیں ہو گا۔ ٹورنامنٹ میں خراب رویے کے حامل کھلاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔ اپنے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم نے میگا ایونٹ کو کرپشن سے پاک و شفاف بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رکھے ہیں، کرپشن کرنے والوں کے حوالے سے ہماری اینٹیلی جنس اور معلومات پہلے سے بہت بہتر ہو چکی ہیں اور ہم نے اسی سلسلے میں سو سے زائد مشکوک افراد کی فہرست قانون نافذ کرنے والی ایجنسیز کو فراہم کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میگا ایونٹ کے دوران کسی بھی غیر متعلقہ شخص کیلئے میچ فکسنگ کرنا تو دور کوشش کرنا بھی مشکل ہو گا۔ انہوں نے کہا میچ کے دوران خراب رویے کے حامل کھلاڑیوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا، کھلاڑیوں کی جانب سے ایک دوسرے پر فقرے بازی اور بد کلامی غلط عادت ہے، ہم نے ایمپائرز اور میچ ریفری کو اختیارات دے دیئے ہیں کہ وہ دوران کھیلس بدتمیزی اور مناسب رویہ اختیار کرنے والے کھلاڑیوں کے خلاف قوانین کے مطابق کاررائی کریں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...