ورلڈ کپ میں مشکوک باؤلنگ ایکشن والے باؤلرز کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

ورلڈ کپ میں مشکوک باؤلنگ ایکشن والے باؤلرز کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

دبئی (سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آئندہ ماہ شیڈول ورلڈ کپ کے دوران مشکوک باؤلنگ ایکشن والے باؤلرز سے نمٹنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کا فیصلہ کر لیا۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق میگا ایونٹ کے دوران رپورٹ ہونے والے باؤلرز کے ٹیسٹ اور رپورٹس کا مرحلہ ایک ہفتے میں مکمل کر لیا جائے گا۔ آئی سی سی نے میگا ایونٹ کے دوران مشکوک باؤلنگ ایکشن کے حامل باؤلرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، میچ کے دوران جن باؤلرز کا ایکشن مشکوک قرار دیا جائے گا انہیں بائیو مکینک ٹیسٹ کیلئے فوری طور پر برسبین میں قائم نیشنل کرکٹ سینٹر کی لیابرٹری بھیجا جائے گا اور تین سے چار روز کے اندر ان کی رپورٹس بھی موصول ہو جائیں گی۔ واضح رہے کہ عام طور پر آئی سی سی کے باؤلنگ ایکشن ٹیسٹنگ اور رپورٹس کے مرحلے میں کم از کم 21 دن درکار ہوتے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...