انگلش ٹیم آئی سی سی ورلڈ کپ جیتنے کی اہلیت رکھتی ہے،فلنٹوف

انگلش ٹیم آئی سی سی ورلڈ کپ جیتنے کی اہلیت رکھتی ہے،فلنٹوف

میلبورن (سپورٹس ڈیسک) سابق انگلش آل راؤنڈر اینڈریو فلنٹوف نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم آئندہ ماہ شیڈول آئی سی سی ورلڈ کپ ٹائٹل جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ مورگن کو ٹیم کی قیادت سونپنا اچھا اقدام ہے اور اس کے بہترین نتائج سامنے آئیں گے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سہ ملکی سیریز میں ٹیم کی بھارت کے خلاف شاندار فتح پلس پوائنٹ ہے، کھلاڑیوں نے بیٹنگ و باؤلنگ میں غیر معمولی کارکردگی دکھائی جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ٹیم میں پوٹینشل موجود ہے اور وہ عالمی کپ کا ٹائٹل جیتنے کی اہلیت رکھتی ہے تاہم ہدف کے حصول کیلئے ہر کھلاڑی کو صلاحیتوں سے بڑھ کر کارکردگی دکھانا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ بورڈ نے مورگن کو ٹیم کا کپتان مقرر کر کے صحیح وقت میں درست فیصلہ کیا ہے اور اس کے بہترین نتائج سامنے آئیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم ون ڈے کرکٹ میں کبھی بھی اچھی نہیں رہی حتی کہ میرے کیریئر میں بھی لیکن موجودہ ٹیم تاریخ بدل سکتی ہے اور اس کیلئے کھلاڑیوں کو یک جان ہو کر کھیلنا ہو گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی