فلم انڈسٹری کی تباہی کا ذمہ دار کوئی اور نہیں ہم خود ہیں‘ میرا

فلم انڈسٹری کی تباہی کا ذمہ دار کوئی اور نہیں ہم خود ہیں‘ میرا
فلم انڈسٹری کی تباہی کا ذمہ دار کوئی اور نہیں ہم خود ہیں‘ میرا

لاہور(آئی این پی) اداکار ہ میرا نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی تباہی کا ذمہ دار کوئی اور نہیں ہم خود ہیں اور اس کی بحالی کیلئے بھی ہمیں ہی کچھ کرنا پڑے گا‘ بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش سے بھی ہماری انڈسٹری کو ناقابل تلافی نقصان ہو رہا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران میرا نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی مضبوطی کیلئے بہتر معیار بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم اپنی غلطیوں کو تسلیم کرتے ہوئے اب بھی خود کو ٹھیک کر لیں اور تمام تر توجہ فلم انڈسٹری پر دی جائے تو اس بات میں بھی کوئی شک نہیں کہ ہم انڈسٹری کے حالات کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...