انوشکا شرما کے ارمانوں پر اوس پڑگئی

انوشکا شرما کے ارمانوں پر اوس پڑگئی
انوشکا شرما کے ارمانوں پر اوس پڑگئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی (این این آئی)انوشکا شرما خوش تھیں کہ سیاں جی ویرات کوہلی کے پرفارمنس دیکھیں گی آسڑیلیا اور نیوزی لینڈ جا کر۔لیکن ارمانوں پر اوس ڈالی دی بھارتی کرکٹ بورڈ نے۔جس نے کر دیا ہے اعلان کہ عالمی کپ کے دوران بیگمات اور گرل فرینڈز نہیں جائیں گی۔کچھ ایسا ہی کہہ رہی ہونگی بالی وڈ حسینہ انوشکا شرما۔۔ جن کا دل کسی اور نے نہیں بلکہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے توڑ ڈالا ہے۔۔بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری ہونے والے ضابطہ اخلاق میں ہے یہ صاف صاف کہ بھارتی کھلاڑیوں کو اس بار ورلڈ کپ میں بیوی یا گرل فرینڈ کو لے جانے کی اجازت نہیں اور نہ ہی انہیں میچ وینیو پر لے جانے کی اجازت ہوگی۔اب ایسے میں انوشکا شرما کیا کریں گی جو سیاں جی کے شاٹس پر بڑھاتی تھیں ان کا حوصلہ اور خود ویرات کوہلی ان کے بنا کیسے اچھی پرفارمنس دیں پائیں گے۔

مزید : کلچر