آفیشل باؤلنگ ٹیسٹ کلیئر کرنے کیلئے پراُمید ہوں، سعید اجمل

آفیشل باؤلنگ ٹیسٹ کلیئر کرنے کیلئے پراُمید ہوں، سعید اجمل

لاہور( سپورٹس رپورٹر)سعید اجمل نے کہا ہے ٹیم میں فرنٹ لائن باؤلر بن کر واپس آنا چاہتا ہو ں ۔ آفیشل بائیو مکینک ٹیسٹ کلیئر کرنے کیلیے پْر امید ہوں ۔جب تک مکمل اور موثر باؤلر نہیں بن جاتا باؤلنگ نہیں کرونگا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیسٹ کلیئر ہونے کی پوری امید ہے انہوں نے کہا کہ باؤلنگ ایکشن میں 5مختلف ڈلیوریزکا ٹیسٹ دونگا اور اگر کوئی ایک ڈلیوری بھی ناکام ہوئی تو اس ورائٹی پر پابندی لگے گی ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کیرم اور سیم بال پر بہت محنت کی ہے امید ہے ایکشن کلیئر آئے گا باؤلنگ ایکشن کی وجہ سے ہی ورلڈ کپ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ۔ انہوں نے کہا یہ تاثر درست نہیں کہ ایکشن کلیئر ہونے پر میری بولنگ میں پہلے جیسا دم خم نہیں رہے گا، بازو کے خم کی قانونی حد کے اندر رہتے ہوئے ’’دوسرا‘‘ سمیت مزید 2 نئی گیندیں کرنے پر مہارت حاصل کر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شائقین کی امیدوں پر پورا اترنے کیلیے وہ ورلڈ کپ کے بعد ایکشن میں دکھائی دینا چاہتے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...