نامور اداکارہ سلمیٰ ہائیک بڑے پردے پر تہلکہ مچانے کیلئے تیار

نامور اداکارہ سلمیٰ ہائیک بڑے پردے پر تہلکہ مچانے کیلئے تیار

لاس اینجلس (این این آئی)ہالی وڈ نامور اداکارہ سلمیٰ ہائیک کی ایکشن سے بھرپور نئی تھرل ڈرامہ فلم ‘‘ایورلی’’کا ٹریلر ریلیز کر دیا ہے۔ہالی وڈ کی نامور اداکارہ سلمیٰ ہائیک بڑے پردے پر ایک بار پھر تہلکا مچانے کیلئے تیار ہیں، ایکشن سے بھرپور فلم ایورلی کے ٹریلر نے دھوم مچادی ۔فلم کی کہانی ایک ایسی بہادر خاتون کے گِرد گھوم رہی ہے، جو اپنے سابق دوست کی جانب سے بھیجے جانیوالے جرائم پیشہ افراد کا تن تنہا مقابلہ کرتی ہے اور خوفزدہ ہوئے بغیرانتہائی بہادری سے ان کا خاتمہ کردیتی ہے تاہم سلسلہ یہی نہیں تھمتا بلکہ اس کے نتیجے میں اْسے کئی خطرات کا سامنا کرنا پڑ جاتا ہے۔ماردھاڑ سے بھرپوراس تھرل ڈرامہ فلم 27 فروری کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائیگی۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...