’’نوکر ووہٹی دا ‘‘ شانزہ خان کے گانے پر شائقین کے بھنگڑے‘ ثوبیہ خان کا اظہار ناراضگی

’’نوکر ووہٹی دا ‘‘ شانزہ خان کے گانے پر شائقین کے بھنگڑے‘ ثوبیہ خان کا ...

 لاہور(آئی این پی) سٹیج ڈرامہ ’’نوکر ووہٹی دا ‘‘میں ادکارہ شانزہ خان کی شاندار پر فارمنس پر شائقین کے بھنگڑے جبکہ ثوبیہ خان کا شائقین کے تالیاں نہ بجانے پر سخت اظہار ناراضگی ۔تفصیلات کے مطابق تما ثیل تھیٹر میں جاری مذکورہ سٹیج ڈرامہ میں شانزہ خان مر کزی کردار ادا کر رہی ہے جبکہ ڈرامے میں پشتو فلموں کی ادکارہ ثوبیہ خان بھی پر فارم کر رہی ہے اور گزشتہ روز شانزہ خان کے گانے پر شائقین کی جانب سے شانزہ خان کی بہتر ین پر فارمنس پر انکو بھر پور داد دی گئی۔ جبکہ ثوبیہ خان کے گانے پر شائقین نے ناپسندگی کا اظہار کیا اور چند افراد کے علاوہ کسی کی جانب سے بھی تالیاں نہیں بجائیں گئی جس پر ثوبیہ خان نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور ڈرامہ کی انتظامیہ کو بھی اپنی ناراضگی سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ اگر میرے ساتھ یہی سلوک ہو تا رہا تو میں ڈرامہ چھوڑدونگی جبکہ اس حوالے سے گفتگو میں شانزہ خان نے کہا کہ اگر کسی کے گانے پر شائقین تالیاں نہیں بجاتے تو اس میں کسی کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا اور میرے گانے کو شائقین پسند کرتے ہیں یہ تو میری محنت اور منفر د ڈانس کا نتیجہ ہے کسی کو ناراض ہونے کی ضرورت نہیں ۔

مزید : کلچر