ادکارہ لاشانہ نے ہدایت کاری شروع کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا‘ ’’ آنچل تیرا ‘‘ کے نام سے نئی اردو فلم بنانے کااعلان

ادکارہ لاشانہ نے ہدایت کاری شروع کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا‘ ’’ آنچل تیرا ‘‘ ...

لاہور(آئی این پی) نامور ادکارہ لاشانہ نے ادکاری کے بعد ہدایت کاری شروع کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا‘ ’’ آنچل تیرا‘‘ کے نام سے نئی ارود فلم بنانے کا بھی اعلان کر دیا۔ ’’آئی این پی‘‘ سے خصوصی گفتگو میں ادکارہ لاشانہ نے کہا کہ میں بطور ہدایت کار اپنی پہلی فلم میں پرانے فنکاروں کی بجائے نئے آنیوالوں کو کاسٹ کروں گی اور فلم کی شوٹنگ لاہور‘ دوبئی‘ بنکاک اور لندن میں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ میں دعوے سے کہتی ہوں کہ میری یہ نئی فلم پاکستان کی کامیاب ترین فلم ثابت ہو گی۔

مزید : کلچر