آج بھی خواہش ہے ایسا کام کر جاؤں جسے لوگ مدتوں نہ بھلا سکیں ‘سنہری خان

آج بھی خواہش ہے ایسا کام کر جاؤں جسے لوگ مدتوں نہ بھلا سکیں ‘سنہری خان

لاہور( آئی این پی)ادکارہ سنہری خان نے کہا ہے کہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں کہ مجھے زندگی میں اتنی کامیابیاں ملیں گی ‘ کسی بھی شعبے سے وابستہ ہو کر دل لگا کر محنت کریں اللہ تعالی اسے محنت کا پھل دیتے ہیں ۔ خصوصی گفتگو میں سنہری خان نے کہا کہ میں نے اپنے کیرئیر میں ایسے بے شمار کردار ادا کئے ہیں جو آج بھی لوگوں کے ذہنوں پر نقش ہیں۔

لیکن آج بھی خواہش ہے کہ ایسا کام کر جاؤں جسے لوگ مدتوں نہ بھلا سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنا کام محنت سے کیا ہے اور کوشش کی ہے کہ ہر پراجیکٹ میں کردار کو ایسے ادا کروں کہ اس میں حقیقت کا رنگ بھر جائے ۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...