فواد خان کو اب کرینہ کپور کے مدِمقابل کاسٹ کر لیاگیا شاہد کپور اور عالیہ بھٹ بھی اس فلم کی مرکزی کاسٹ کا حصہ ہیں

فواد خان کو اب کرینہ کپور کے مدِمقابل کاسٹ کر لیاگیا شاہد کپور اور عالیہ بھٹ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (این این آئی)پاکستانی اسٹار فواد خان کی بولی وڈ میں فتوحات کا سلسلہ آگے بڑھتا جارہا ہے اور اب انہیں کرینہ کپور کے مدمقابل کاسٹ کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔اس سے پہلے خبریں آئی تھیں کہ فواد خان کو مدھر بھنڈارکر نے اپنی فلم’’میڈم جی‘‘ میں پریانکا چوپڑا کے مقابل کاسٹ کیا ہے اور اب انڈین میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستانی اسٹار کوابھیشیک چوبے کی فلم’’اڑتا پنجاب‘‘ میں بھی اہم کردار کی پیشکش ہوئی ہے۔یہ کردار پہلے ایوشمان کھرانہ کو دیا جارہا تھا مگر اب اس کے لیے فواد خان کا انتخاب کرلیا گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس فلم میں فواد کے ساتھ کرینہ کپور کی جوڑی بنائی گئی ہے جبکہ شاہد کپور اور عالیہ بھٹ بھی اس کی مرکزی کاسٹ کا حصہ ہیں۔ ​

مزید :

کلچر -