پروڈیوسر محمد سلیم بزمی،موسیقار طارق سلمان فارانی اور ریکارڈسٹ الطاف حسین تھے
لاہور(فلم رپورٹر)ریڈیو پاکستان لاہور سٹیشن سنٹرل پروڈکشن یونٹ میں استاد حامد علی خاں کی آواز میں علامہ اقبال کا کلام ریکارڈ کیا گیا۔اس گیت کو پروڈیوسر محمد سلیم بزمی نے ریکارڈ کیا جبکہ اس کی موسیقی طارق سلمان فارانی نے ترتیب دی ہے۔اس گیت کے ریکارڈسٹ الطاف حسین تھے۔یہ گیت بہت جلد قومی نشریاتی رابطہ سے آن ائیر ہوگا۔یاد رہے کہ طارق سلمان فارانی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے شعبہ موسیقی سے وابستہ ہیں اور شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے کلام کے حوالے سے انہوں نے بہت کام کیا ہے ۔