متحدہ عرب امارات میں بچے کھیلونوں سے نہیں خطرناک جانوروں سے کھیلنا پسند کرتے ہیں

متحدہ عرب امارات میں بچے کھیلونوں سے نہیں خطرناک جانوروں سے کھیلنا پسند کرتے ...

جدہ(اے این این)متحدہ عرب امارات میں بچے اب کھیلونوں کی جگہ خطرناک جانوروں سے کھیلنا پسند کرتے ہیں۔متحدہ عرب امارات میں جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے کارکنوں کے مطابق متحدہ بیرون ملک سے درآمد کیے جانے والے اصل جانور رکھنا ایک خطرناک رجحان ہے جبکہ ایک کارکن کے مطابق بچے اب کھیلنے کے لیے جانور ہی چاہتے ہیں۔ڈاکٹر محمد کے مطابق خاندان جانور فروخت کرنے والے بازاروں میں جا رہے ہیں اور وہاں جو بچے چاہتے ہیں وہ خرید رہے ہیں۔یہاں رینگنے والے جانوروں سے لے کر بندر تک خریدے جا رہے ہیں جبکہ پالتو جانور 16 ڈالر میں بھی مل جاتا ہے۔انھوں نے کہا کہ یہ سب کچھ خاندانوں میں آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے ہو رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ وہ جتنے بھی بچوں سے ملے ہیں ان میں سے تقریبا ہر ایک کے پاس پالتو جانور تھا اور ان جانوروں میں شیروں سے لے کر اژدھے بھی شامل ہیں۔متحدہ عرب امارات کی حکومت بیرون ملک سے برآمد کیے گئے جانوروں کی تجارت روکنے کی کوشش کر رہی ہے اور اس ضمن میں متعدد بین الاقوامی معاہدے کیے گئے ہیں۔دبئی سے متصل شارجہ میں گذشتہ سال نومبر میں حکام نے جانور رکھنے کو غیر قانونی قرار دے دیا تھا اور اس ضمن میں مالکان کو ایک ماہ تک کا وقت دیا گیا تھا کہ ان کہ گھر میں جو کوئی بھی جانور ہے اسے حکام کے حوالے کر دیا جائے۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...