اسرائیلی عدالت نے فلسطینی رکن اسمبلی کی مدت حراست میں 5 ویں بار توسیع کردی

اسرائیلی عدالت نے فلسطینی رکن اسمبلی کی مدت حراست میں 5 ویں بار توسیع کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


الخلیل (این این آئی)اسرائیلی عدالت نے انتظامی حراست میں رکھے گئے فلسطینی رکن اسمبلی وممتاز سیاستدان محمد جمال النشتہ کی مدت حراست میں 5ویں بار توسیع کردی ہے۔زیرحراست رکن اسمبلی جمال النتشہ کی اہلیہ احلام الشعراوی نے صحافیوں کو بتایا کہ النتشہ کی مدت حراست گزشتہ روز ختم ہوگئی تھی مگر صہیونی عدالت نے اس میں مزید 4ماہ کی توسیع کردی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جمال النتشہ کے وکیل نے انہیں اسرائیلی عدالت کے فیصلے کے بارے میں آگاہ کردیا ہے۔صہیونی فوج نے جمال النتشہ کو 23 جولائی 2013 ء کو حراست میں لیا تھا جس کے بعد انہیں مسلسل انتظامی حراست میں رکھا گیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -