حزب اللہ کی دھمکی، صہیونی حکومت نے یہودیوں کو گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کردی

حزب اللہ کی دھمکی، صہیونی حکومت نے یہودیوں کو گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کردی

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی) شام میں کارکنوں کی شہادت پر صہیونی حکومت سے انتقام لینے کے حزب اللہ کے اعلان کے بعد اسرائیلی حکومت نے لبنان کی سرحد سے متصل یہودی کالونیوں میں ہنگامی حالت نافذ کر کے یہودیوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے ۔اطلاعات کے مطابق شمالی فلسطین میں یہودی کالونیوں کے قریب پیش آنیوالے واقعہ کے بعد سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے ،یہودی آباد کاروں کو پہلے ہی کہا گیا تھا کہ وہ بلا ضرورت اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں۔خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیل نے شام میں ایک قافلے پر فضائی حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں لبنانی حزب اللہ کے 6اور ایرانی پاسداران انقلاب کا ایک سینئر عہدیدار شہید ہوگئے تھے۔

حزب اللہ اور ایران دونوں نے اس واقعے پر اسرائیل سے انتقام لینے کا اعلان کیا تھا۔ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز الجلیل شہر میں کوئی ناخوشگوار واقعہ ناکام بنایا ہے تاہم اس کی تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...