سانحہ گاؤ کدل کی5ویں برسی کے موقعہ پرسول لائنزوملحقہ علاقوں میں مکمل ہڑتال

سانحہ گاؤ کدل کی5ویں برسی کے موقعہ پرسول لائنزوملحقہ علاقوں میں مکمل ہڑتال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرینگر(کے پی آئی) سانحہ گاؤ کدل کی5ویں برسی کے موقعہ پرسول لائنزا ور اسکے ملحقہ علاقوں میں مکمل ہڑتال رہی جس کی وجہ سے کاروبار مفلوج ہوکر رہ گیااور بعد دوپہر مائسمہ میں مظاہرہ کرنے والے نوجوانوں پر پولیس نے شیلنگ کردی ۔ اس دوران لبریشن فرنٹ،تحریک حریت ،سالویشن مومنٹ اور دیگر تنظیموں کی طرف سے جلوس نکالے گئے اور شہدائے گاؤ کدل کو خراج عقیدت ادا کیا گیا۔ سانحہ گاو کدل کی برسی کے موقعہ پر کئی علیحدگی پسند جماعتوں کی طرف سے دی گئی ہڑتال کال کے نتیجے میں سول لائنز علاقے میں معمول کی سرگرمیاں ٹھپ رہیں۔سول لائنز کے ریگل چوک، پولو ویو،گاؤ کدل ، مائسمہ ، مدینہ چوک، لالچوک ، کورٹ روڑ ،ککر بازار ، بڈشاہ چوک،ریڈ کراس روڈ، بسنت باغ ، کرالہ کھڈ ، نئی سڑک ،مہاراجہ بازار، گونی کھن، ہری سنگھ ہائی سٹریٹ اوردیگر ملحقہ بازاروں میں تمام دکانیں اورکاروباری ادارے بند رہی۔ اگر چہ مولانا آزاد اور ریذیڈنسی روڈ پر ٹریفک کی آمد ورفت معمول کی طرح رہی لیکن مائسمہ ا ور گاو کدل میں ٹریفک کی آمدورفت مکمل طور بند رہی۔ہڑتالی کال کے پیش نظر بڈشاہ چوک ،ریڈ کراس روڈ ، ککر بازار اور ملحقہ علاقوں میں صبح سے ہی پولیس اور فورسز کی بھاری تعداد کو تعینات کیا گیا تھا۔
جنہوں نے دن بھران علاقوں میں اپنی گشت جاری رکھی ۔بعد دوپہرمائسمہ میں اسوقت بھاگم بھاگ کی صورتحال پیداہوئی جب نوجوانوں کے ایک گروپ نے جلوس نکالا۔ نوجوانوں نے ریڈ کراس روڈ پر پولیس پر پتھراؤ کیا اور پولیس نے انہیں منتشر کرنے کیلئے ان کا تعاقب کرکے شلنگ کی ۔فورسز اور مشتعل نوجوانوں کے مابین جھڑپوں کا سلسلہ شام تک وقفے وقفے سے جاری رہا۔اس دوران سانحہ گاؤ کدل کی برسی کے موقعہ پر بسنت باغ میں تعزیتی مجالس کا اہتمام ہوا جس میں جاں بحق افراد کو یاد کرتے ہوئے ان کے حق میں دعائے مغفرت کی گئی۔ لبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک کی سربراہی میں مائسمہ سے بسنت باغ تک ایک جلوس برآمد کیا گیا۔ جلوس میں مرد و زن اور بچے شامل تھے جو آزادی کے حق میں نعرے لگائے رہے تھے ۔ اس موقعہ پر شرکا جلوس نے اپنے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر شہدا گاؤ کدل کے حق میں تحریر درج کی گئی تھی۔ محمد یاسین ملک اورایڈوکیٹ بشیر احمد بٹ نے لوگوں سے خطاب کیا۔ اس سے قبل تحریک حریت کے کارکنان کے علاوہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے بسنت باغ جاکر شہدائے گاؤ کدل کے حق میں فاتح خوانی کی اور جلوس نکالا ۔سالویشن مومنٹ کے سربراہ ظفر اکبر بٹ کی قیادت میں مومنٹ کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے مائسمہ سے بسنت باغ تک احتجاجی جلوس نکالا ۔جلوس میں شامل شرکا نے اسلام اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے ۔احتجاجی جلوس میں جاوید احمد میراور امیتاز احمد ریشی کے علاوہ رقعیہ باجی نے بھی شرکت کی ۔اس موقعہ پر اس سانحہ میں جاں بحق ہوئے لوگوں کی فاتحہ خوانی کی گئی۔اس دوران مسلم لیگ کے قائمقام جنرل سیکریٹری عبدلاحد پرہ،آرگنائیزر فیروز احمد خان اور طاہرلاسلام کی قیادت میں گا کدل میں ایک جلوس نکلا۔ اس موقعے پر عبدلاحد پرہ نے شہدائے گا کدل اورشہدائے ہندواڑہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ھم شہدا کی عظیم قربانیوں کے ساتھ وعدہ بند ہیں کہ قربانیوں کو کسی بھی صورت میں تکمیل تک پہنچانے کے لئے ہر قیمت پر جدوجہد جاری رکھیں گی۔

مزید :

عالمی منظر -