امریکہ میں پولیس کی فائرنگ سے سیاہ فام شہری ہلاک

امریکہ میں پولیس کی فائرنگ سے سیاہ فام شہری ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بریجٹن( آن لائن ) امریکہ میں منظرعام پر آنے والی ایک ویڈیو میں پولیس اہلکار کو گاڑی سے باہر نکلتے ہوئے ایک سیاہ فام شہری کو مبینہ طور پر فائرنگ کر کے ہلاک کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔امریکہ ریاست نیو جرسی کے علاقے بریجٹن میں یہ واقعہ پیش آیا اور گاڑی سے باہر نکلنے والے مسافر کا نام جیریمی ریڈ تھا۔پولیس اہلکاروں نے ایک گاڑی کو روکا اور فائرنگ کرنے سے پہلے ایک پولیس اہلکار نے بندوق نظر آنے کے بارے میں خبردار کیا۔یہ ویڈیو ایک ایسے وقت سامنے آئی ہے ۔
جب امریکہ میں سفید فام پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں نہتے سیاہ فام شہریوں کی ہلاکت کے واقعات پیش آ چکے ہیں۔ان واقعات کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرہ کیے گئے تھے۔ تاہم بریجٹن میں فائرنگ کرنے والا ایک پولیس اہلکار سیاہ فام تھا۔پولیس کی گاڑی میں نصب ویڈیو کیمرے کی فوٹیج میں پولیس اہلکار ایک گاڑی کو روکتے ہیں اور پھر پولیس اہلکار اپنے ساتھی کو خبردار کرتا ہے کہ اس نے ایک بندوق دیکھی ہے۔ اس کے بعد ایک پولیس اہلکار اونچی آواز میں جیریمی ریڈ سے کہتا ہے کہ اپنے ہاتھ دکھاؤ اور اگر تم کسی چیز تک پہنچنے کی کوشش کرو گے تو مار دیے جاؤ گے۔اس موقعے پر پولیس اہلکار فوٹیج میں نطر آنے والی بظاہر ایک شاٹ گن اپنے تحویل میں لینے کے لیے کار کے قریب پہنچتا ہے۔ اس دوران گاڑی کا دروازہ کھلتا ہے اور جیریمی ریڈ اپنے ہاتھ اوپر بلند کیے گاڑی سے باہر نکلتا ہے اور اسی لمحے دونوں پولیس اہلکار اس پر کئی گولیاں فائر کرتے ہیں ۔

مزید :

عالمی منظر -