پناہ گزینوں کی مستقل شہریت کا منصوبہ ، حریت کے تحت29جنوری کو سیمینارہوگا

پناہ گزینوں کی مستقل شہریت کا منصوبہ ، حریت کے تحت29جنوری کو سیمینارہوگا

سرینگر(کے پی آئی)کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) نے بھارتی پارلیمانی کمیٹی کی پناہ گزینوں سے متعلق سفارشات، ان کے مضمرات اور دوررس منفی اثرات کے سلسلے میں ایک عوام بیداری مہم چلانے کے تحت 29جنوری ایک روزہ سیمینار بلانے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں اس معاملے کے مختلف پہلوں پر تفصیل کے ساتھ روشنی ڈالی جارہی ہے۔ حیدرپورہ میں منعقد اس سیمینار کی صدارت حریت چیرمین سید علی گیلانی کریں گے اور اس میں وادی کے کئی سرکردہ آزادی پسند راہنماؤں کے علاوہ دانشور، وکلا اور سول سوسائٹی سے وابستہ افراد شرناتھیوں سے متعلق سفارشات مسلم اکثریت کے لئے لمحہ فکریہ عنوان کے تحت اظہار خیال کریں گی۔

مزید : عالمی منظر