تل ابیب: فلسطینی نوجوان نے 12 افرادکو زخمی کردیا ‘ 2 کی حالت تشویشناک

تل ابیب: فلسطینی نوجوان نے 12 افرادکو زخمی کردیا ‘ 2 کی حالت تشویشناک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تل ابیب( آن لائن )تل ابیب میں ایک فلسطینی نوجوان نے چاقو کے وار کرکے 12 افراد کو زخمی کردیا ہے۔ اسرائیلی پولیس کے مطابق یہ واقعہ’ معارف پل‘ پر پیش آیا۔جہاں مقبوضہ غرب اردن کے قصبے تلکرم سے تعلق رکھنے والے حملہ آور نے بس کے اندر اور باہر چاقو سے حملہ کرکے 12 افراد کو زخمی کیا، زخمیوں میں سے 2 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔پولیس کی ایک ترجمان نے بتایا کہ 23 سالہ فلسطینی حملہ آور نے جائے حادثہ سے فرار ہونے کی کوشش کی اور اس دوران ایک اہلکار نے اس کے پیر میں گولی ماری جس سے وہ زخمی ہوگیا، جس کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا۔

مزید :

عالمی منظر -