حماس رہنماء ابو مرزوق مصری حکام سے مذاکرات کیلئے قاہرہ روانہ ہوگئے

حماس رہنماء ابو مرزوق مصری حکام سے مذاکرات کیلئے قاہرہ روانہ ہوگئے

غزہ (این این آئی ) حماس کے سیاسی شعبے کے نائب صدر ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق مصری حکام سے مذاکرات کیلئے قاہرہ روانہ ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق مصر کی انٹیلی جنس ایجنسی کے حکام اور قومی سلامتی کے اداروں کے عہدیداروں سے ملاقات کے دوران دو طرفہ معاملات پر بات چیت کریں گے۔ تاہم ان کی ملاقات کے ایجنڈے کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق بات چیت میں رفح گزرگاہ کو مستقل بنیادوں پر کھولنے جانے کا معاملہ بھی زیربحث آئیگا۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...