کینیڈا میں مبینہ کیمیائی حملے کے خطرے کے پیش نظر ایک شخص گرفتار

کینیڈا میں مبینہ کیمیائی حملے کے خطرے کے پیش نظر ایک شخص گرفتار

اوٹاوا( آن لائن )کینیڈا میں مبینہ کیمیائی حملے کے خطرے کے پیش نظر ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ اوٹاوا کے ایک ہوٹل سے گرفتار کیا گیا امریکی شہری کرسٹوفر فلپس بائیوکیمسٹری کا پروفیسر ہے۔ پولیس کے مطابق اس کی بیوی نے پولیس کو اطلاع دی تھی کرسٹوفر خطرناک کیمیکلز سے بھری ایک وین اوٹاوا لے کر گیا ہے ،جس کے بعد پولیس نے چھاپہ مار کر کرسٹوفر کو گرفتار کرلیا جبکہ پارکنگ سے اس کی وین کو بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق کرسٹوفر فلپس امریکی فوج میں کیمیائی ہتھیاروں کے ماہر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکا ہے۔پولیس نے تجزیے کے بعد وین سے ملنے والا کیمیکل کو خطرے سے خالی قرار دیا۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...