وزارت داخلہ کی جانب سے لگائی گئی ڈبل سواری پر پابندی ختم کر دی گئی
کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پولیو ٹیم پر حملے کے بعد موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کے لیے 3 روز کی پابندی عائد کر دی گئی تھی جو اب ختم ہو گئی ہے۔ یہ پابندی محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے کراچی بھر میں لگائی تھی جبکہ تین دن مکمل ہونے پر پابندی اٹھا لی گئی ہے اور اب کراچی کے شہری موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کر سکیں گے۔یاد رہے کراچی میں پولیو ٹیم پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا جس کے بعد 3 روزہ پولیو مہم کے دوران موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔
عمران خان نے کس قانون کے تحت صوبائی محکمے کے دفاتر کھولنے کا حکم دیا:زاہد خان