تمباکوکی 1کروڑ54لاکھ37ہزار کلو گرام اضافی پیداوار حاصل ہو گی

تمباکوکی 1کروڑ54لاکھ37ہزار کلو گرام اضافی پیداوار حاصل ہو گی

فیصل آباد(بیورورپورٹ) پاکستان میں گذشتہ سال تمباکو کی 7کروڑ 27لاکھ 80ہزار کلو گرام سے زائد پیداوار حاصل ہوئی جبکہ رواں سال 8کروڑ 82لاکھ 17ہزار کلو گرام تمباکو کی پیداوار حاصل ہونے کا امکان ہے ۔ اس طرح رواں سال تمباکوکی 1کروڑ 54لاکھ37ہزار کلو گرام اضافی پیداوار حاصل ہو گی جو ملکی ضروریات سے بہت زائد ہے لہٰذا امسال زائد تمباکو برآمد کرکے قیمتی زرمبادلہ حاصل کیاجاسکے گا۔پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے ذرائع نے بتایا کہ رواںسال تمباکو کی بہترین پیداوار حاصل ہوئی ہے جس سے نہ صرف ملکی ضروریات اور مقامی صنعت کی طلب کو با آسانی پورا کیا جا سکے گا بلکہ اضافی پیداوار کو بیرون ملک ایکسپورٹ کرنے کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں گے تاکہ اس کی بین الاقوامی منڈیوں میں فروخت کے ذریعے قیمتی زرمبادلہ حاصل کرکے ملکی معیشت کو استحکام بخشا جا سکے ۔

مزید : کامرس