پاک چین دوستی ‘ 20 روپے کا یادگاری سکہ 31 جنوری کو جاری کیا جائےگا

پاک چین دوستی ‘ 20 روپے کا یادگاری سکہ 31 جنوری کو جاری کیا جائےگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور( آن لائن)پاکستان اور جمہوریہ چین کی دوستی سمندر سے گہری اور ہمالیہ سے بلند ہے اور دونوں ممالک نے ہمیشہ بین الاممالک ہی نہیںعالمی سطح پر بھی دوستی کی لازوال مثالیں قائم کی ہیں۔پاک چین دوستی کے حوالے سے حکومت پاکستان نے اسٹیٹ بنک آف پاکستان کو ہدایت جاری کی ہیں کہ وہ ”پاک چین دوستی “ کے حوالے سے 20 روپے مالیت کا ”یادگاری“ سکہ جاری کرے۔ اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے ذمہ دار آفیسر نے آن لائن کو بتایا کہ یہ سکہ یکم فروری سے مارکیٹ میں دستیاب ہوگا اس یادگاری سکے کا وزن 10 گرام ہے۔ سکہ میں 75 فیصد تانبا اور 25 فیصد نکل ہوگا‘ گول شکل اور 27.5 ملی میٹر قطر کے اس سکے کے کنارے دانے دار ہونگے۔
( اشفاق رحمانی)#/s#

مزید :

کامرس -