یورپی یونین کی پابندی کا خاتمہ ، مچھلی کی برآمدات میں اضافہ ہوگیا

یورپی یونین کی پابندی کا خاتمہ ، مچھلی کی برآمدات میں اضافہ ہوگیا

 اسلام آباد(آئی اےن پی)جولائی سے نومبر تک چودہ کروڑ ، پچاسی لاکھ ڈالر مالیت کی آبی مصنوعات دیگر ممالک بھیجی گئیں۔ یورپی یونین کی جانب سے پابندی اٹھنے کے بعد مچھلی کی برآمدات میں اضافہ ہوگیا ، جولائی سے نومبر تک چودہ کروڑ ، پچاسی لاکھ ڈالر مالیت کی آبی مصنوعات دیگر ممالک بھیجی گئیں۔ وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران مچھلی کی برآمدات اٹھاون ہزار ٹن رہی ، پچھلے مالی سال کے اِسی عرصے میں مچھلی کی برآمدات چھپن ہزار ٹن رہی ، ماہرین کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے صفائی کے معیار کو بڑھانے کے بعد پاکستان کی آبی مصنوعات پر لگی پابندی ختم کردی گئی تھی۔

مزید : کامرس