زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب 1 کروڑ 98 لاکھ ڈالر ہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب 1 کروڑ 98 لاکھ ڈالر ہوگئے

کراچی (اے پی پی) پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب 1 کروڑ 98 لاکھ ڈالر ہوگئے۔ مرکزی بینک سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 16 جنوری 2015ءکو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران 15 ارب 1 کروڑ 98 لاکھ ڈالر ہوگئے، ان ذخائر میں سے 10 ارب 33 کروڑ 5 لاکھ ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس جبکہ 4 ارب 68 کروڑ 93 لاکھ ڈالر دیگر بینکوں کے پاس ہیں۔ اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ 16 جنوری 2015ءکو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی سے10 ارب 33 کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہ گئے جو کہ گذشتہ ہفتہ کے دوران 10 ارب 36 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تھے۔ متذکرہ ہفتہ کے دوران مرکزی بینک نے بیرونی قرضوں اور دیگر سرکاری ادائیگی کی مد میں 5 کروڑ 70 ڈالر کی رقم کی ادائیگی کی جس میں ایس بی اے کے تحت آئی ایم ایف کے 13 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی ادائیگی بھی شامل ہے۔

متذکرہ ہفتہ کے دوران بینک کوکوئی رقم موصول نہیں ہوئی۔

مزید : کامرس