برازیل : شرح سود میں اضافہ کردیا گیا

برازیل : شرح سود میں اضافہ کردیا گیا

برازیلیا (اے پی پی) برازیل کے سنٹرل بینک نے مرکزی شرح سود میں اضافہ کرتے ہوئے اسے 12.25 فیصد پرمقرر کردیا۔ جمعرات کو سنٹرل بینک آف برازیل نے اپنے ایک اعلان میں افراط زر کی شرح کو بڑھنے سے روکنے اور معاشی ترقی کی رفتار کو تیز کرنے کےلئے مرکزی شرح سود12.25 فیصد مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے اس طرح مرکزی شرح سود میں مزید بنیادی 50 بیسس پوائنٹس اضافہ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل اکتوبر میں بینک نے شرح سود11.75 فیصد مقرر کی تھی۔ برازیل میں افراط زر کی شرح 6.5 سے بڑھ گئی ہے جبکہ حکومت اس کو4.5 فیصد پر لانے کا ہدف رکھتی ہے۔

مزید : کامرس