100 انڈیکس 182.53 پوائنٹس کمی سے 34146.97 پر بند

100 انڈیکس 182.53 پوائنٹس کمی سے 34146.97 پر بند

کراچی (اے پی پی) کراچی اسٹاک ایکسچینج (کے ایس ای) میں مندی رہی، کے ایس ای 100 انڈیکس 182.53 پوائنٹس کی کمی سے 34146.97 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتہ کے چوتھے روز جمعرات کو کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مقامی انسی ٹیٹوشنز اور بروکریج ہاﺅسز کی جانب سے منافع کے حصول کے لئے حصص کی فروخت اور مارکیٹ کریکشن کی وجہ سے گذشتہ کئی روز کی تیزی مندی میں تبدیل ہوگئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 182.53 پوائنٹس کی کمی سے 34146.97 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 108.65 پوائنٹس کی مندی سے 22206.25 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 117.99 پوائنٹس کی کمی رہی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں بھی 331.08 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 197.48 پوائنٹس کی مندی سے 19075.16 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 388 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا ۔جن میں سے 104 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 267 کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں مندی اور 17 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی ۔

جس کے حصص کی قیمت 100 روپے کے اضافہ سے 10400 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح شیزان انٹرنیشنل کے حصص کی سودے بھی 49 روپے کی تیزی سے 1369 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی رفحان میز پروڈکیٹس اور یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ رفحان میز پروڈکیٹس کے حصص کی قیمت 592.50 روپے کی مندی سے 11300 روپے اور یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت بھی 99 روپے کی کمی سے 8700 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار لافارج پاکستان کے حصص میں ہوا جو 4 کروڑ 72 لاکھ 26 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 18.20 روپے سے شروع ہو کر 17.70 روپے پر بند ہوئی۔ مجموعی طور پر 30 کروڑ 77 لاکھ 79 ہزار 360 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 15 ارب 6 کروڑ 91 لاکھ 77 ہزار 633 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 77 کھرب 92 ارب 92 کروڑ 20 لاکھ 4 ہزار 841 روپے سے کم ہو کر 77 کھرب 56 ارب 24 کروڑ 90 لاکھ 80 ہزار 240 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 177 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 27 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 2 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 2 کروڑ 80 لاکھ 42 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...