ملک سے گیس چوری کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے: عارف حمید

ملک سے گیس چوری کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے: عارف حمید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد( آن لائن ) سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ کے ایم ڈی عارف حمید نے کہا ہے کہ ملک سے گیس چوری کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے ، اگلے ایک سال میں 1.5فیصد یو ایف جی میں کمی لائیں گے ۔ پارلیمنٹ ہاﺅس میں قائمہ کمیٹی پٹرولیم کے اجلاس کے بعد آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید نے کہا کہ کمپنی اپنے وسائل سے ایل این جی پائپ لائن بچھائے گی ایل این جی کی درآمد کے بعد ملک سے گیس بحران ختم ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی انفراسٹرکچر پر بھاری سرمایہ کاری کررہی ہے سپلائی کی صورتحال بہتر ہونے پر گیس لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ سے کرپشن کا خاتمہ بھی اولین ترجیح ہے سی این جی گیس سٹیشن اور صنعتوں میں گیس چوری کی شکایت موجود ہیں سی این جی والے گیس میٹرز کی ٹمپرنگ کرکے کمپنی کو اربوں روپے کا نقصان دیتے ہیں انتظامیہ نے قانونی ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ وہ عدالتوں میں گیس چوری کے مقدمات کا جلد فیصلے لیں تاکہ کرپٹ افراد سے اربوں روپے کی ریکوری ہوسکے اور کمپنی کی مالی حالت بہتر ہو۔
 #/s#۔(ر ا ش

مزید :

کامرس -