صدرساہوال چیمبر کاوفد کے ہمراہ صنعت زار کا

صدرساہوال چیمبر کاوفد کے ہمراہ صنعت زار کا

 دورہ چیچہ وطنی(اے پی پی)صدرساہوال چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری حاجی سہیل انجم انصاری نے وفد کے ہمراہ صنعت زار کا دورہ کیا۔ وفد میں انعام اللہ خرم ،کے ایم خان ، قیصر سردار، شیخ اعظم، شیخ غلام سرور اور مس گلنازبھی شامل تھیں۔ ادارہ ہذا کی پرنسپل رضیہ بانو نے دورہ کے دوران صنعت زار کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے حاجی سہیل انجم انصاری نے کہا کہ یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ یہاں پر بچیاں بڑی محنت و تندہی سے کام سیکھ رہی ہیں جو مستقبل میں اپنے خاندان کا سہارا بنیں گی اور ملکی ترقی میں اپنا نمایاں کردار ادا کریں گی ۔ انہوں نے کہا کہ جو بچی ادارہ سے کام سیکھ کر سرٹیفکیٹ حاصل کرتی ہے اس کے لئے ساہیوال چیمبر آف کامرس ممبران کو جو کہ صنعت کا ر ہیں ان کو سفارش کی جائے گی کہ اس کو اچھا روزگار فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے ۔اس موقع پر ایگزیکٹو ممبر ساہیوال چیمبر شیخ بشارت ندیم نے کہا کہ لیدر گارمنٹس کی سلائی کا شعبہ صنعت زار میں قائم کیا جائے اس کے لئے انہوں نے اپنے پورے تعاون کا یقین دلایا۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...