گوگل کا سیلولر سروس لانچ کرنے کا اعلان، ٹی موبائل اور سپرنٹ سے معاہدہ طے پا گیا

گوگل کا سیلولر سروس لانچ کرنے کا اعلان، ٹی موبائل اور سپرنٹ سے معاہدہ طے پا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک (اے پی پی) سرچ انجن گوگل جلد ہی اپنی سیلولر سروس لانچ کرنے والا ہے جس کےلئے گوگل نے موبائل کیریئر ٹی موبائل اور سپرنٹ سے معاہدہ کرلیا ہے۔ گوگل کے مطابق ان کی سیلولر سروس دوسروں سے سستی اور تیز رفتار ہوگی۔ گوگل کا اینڈرائیڈ پاور سسٹم اس وقت دنیا بھرمیں موجود80 فیصد موبائل فونز میں استعمال ہورہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گوگل ابتدا میں امریکا کے ہی بعض ان شہروں میں سروس شروع کرے گا جہاں وائرلیس انٹرنیٹ سروس کی سہولت موجود ہے۔ امریکا میں سیل فون سروس کی مارکیٹ پراس وقت ٹی موبائل، سپرنٹ، ویری زون اور اے ٹی اینڈ ٹی چھائے ہوئے ہیں۔

مزید :

کامرس -