امریکن ایکسپریس کا 4 ہزار ملازمین فارغ کرنے کا اعلان

امریکن ایکسپریس کا 4 ہزار ملازمین فارغ کرنے کا اعلان

نیویارک (اے پی پی) امریکا کے بینکنگ گروپ اور بڑے کریڈٹ کارڈ ایشوور امریکن ایکسپریس نے اپنے 4 ہزار ملازمین فارغ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکن ایکسپریس کی ترجمان مرینا ہوفمین نورویلی نے کہا ہے کہ ادارے نے اپنے اخراجات پر قابو پانے کےلئے اپنے سرپلس سٹاف کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن کا انتخاب دنیا بھرمیں موجود ملازمین سے کیا جائے گا۔ ترجمان نے بتایا کہ 4 ہزار ملازمین فارغ کرنے کا مطلب ملازمین کی تعداد میں مجموعی طور پر 6 فیصد کمی ہے جس سے ان کو313 ملین ڈالر کی بچت ہوگی۔ امریکن ایکسپریس کو اپنے شیئرز کی فروخت سے15فیصد اضافہ ہوا ہے اسے گذشتہ سال کے آخری چار ماہ میں 1.39 ڈالر فی شیئر کے حساب سے 9.1 بلین ڈالرکی آمدنی ہوئی ہے۔

مزید : کامرس