رواں مالی سال کے دوران ذاتی قرضوں میں اضافہ ہوا بنک سٹیٹ

رواں مالی سال کے دوران ذاتی قرضوں میں اضافہ ہوا بنک سٹیٹ

                کراچی (آئی اےن پی)رواں مالی سال کے دوران ذاتی قرضوں میں اضافہ ہو گیا۔ جولائی سے نومبر کے دوران سات ارب تیس کروڑ روپے کے پرسنل قرض حاصل کئے گئے۔سٹیٹ بنک کے نومبر تک کے عبوری اعدادوشمار کے مطابق ذاتی قرضوں کا مجموعی حجم تین سو چوالیس ارب روپے ہو گیا۔ اس دوران گاڑیوں کی خریداری کے لئے ساڑھے پانچ روپے کے قرض حاصل کئے گئے جس کے بعد مجموعی حجم تین سو چوالیس ارب روپے سے بڑھ گیا۔ مکانوں کی تعمیر کے لئے حاصل قرضوں کا حجم انتالیس ارب روپے ہو گیا۔رواں مالی سال (جولائی تا دسمبر 2014ئ) کی پہلی ششماہی کے دوران بینکوں نے 219.5 ارب روپے کے زرعی قرضے تقسیم کئے جو 500 ارب روپے کے مجموعی سالانہ ہدف کا 44 فیصد اور گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کی تقسیم کردہ رقم 159.4 ارب روپے سے 38 فیصد زیادہ ہے۔

مزید : کامرس