پنجاب یونیورسٹی : ایم اے ،ایم ایس سی داخلہ فارم جمع کروانے کا شیڈول جاری

پنجاب یونیورسٹی : ایم اے ،ایم ایس سی داخلہ فارم جمع کروانے کا شیڈول جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایم اے / ایم ایس سی ، پارٹ۔I اور پارٹ۔II ، سالانہ امتحان2015ءکے لیے داخلہ فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ شیڈول کے مطابق، ریگولر امیدواروں کے لیے، ایم اے / ایم ایس سی، پارٹ۔I کےلیے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ16-3-15 اور 6-3-15 (بذریعہ ڈاک) جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم25-3-15 اور بذریعہ ڈاک 20-3-15 ہے۔ ایم اے / ایس سی، پارٹ۔II کے لیے سنگل فیس کےساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ27-2-15 اور23-2-15 (بذریعہ ڈاک) جبکہ ڈبل فیس کےساتھ داخلہ فارم 12-3-15 (دستی) اور بذریعہ ڈاک 6-3-15 ہے پرائیویٹ امیدواروں کےلیے، ایم اے / ایم ایس سی، پارٹ۔I کےلیے سنگل فیس کےساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ20-3-15 اور12-3-15 (بذریعہ ڈاک) جبکہ ڈبل فیس کےساتھ داخلہ فارم31-3-15 (دستی) اور بذریعہ ڈاک 25-3-15 ہے۔ ایم اے / ایم ایس سی، پارٹ۔II کے لیے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 6-3-15 (دستی) اور 25-2-15 (بذریعہ ڈاک) جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم18-3-15 (دستی) اور بذریعہ ڈاک12-3-15ہے۔امتحانات کی تاریخوں کا اعلان بعد میںکیا جائےگا۔ تفصیلی شیڈول پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pk پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔