آئی ایس او گستاخانہ خاکوں کے کیخلاف آج یوم احتجاج منائے گی، محمدعلی

آئی ایس او گستاخانہ خاکوں کے کیخلاف آج یوم احتجاج منائے گی، محمدعلی

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملک بھر میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پرآج یو م احتجاج کے طور پر منائے گی ان خیالات کا اظہار مرکزی ترجمان محمد علی نے لاہور میں صحافیوں سے کیا، انکا کہناتھا کہ مغرب نے آزادی اظہار کے نام پر مذہبی شخصیات کی توہین کو وطیرہ بنالیا ہے اقوام متحدہ کے بین الاقوامی چارٹر میںمذہبی شخصیات اور مذہبی جزبات کےحوالے سے قوانین موجود ہیں تمام مذاہب کے ماننے والے محسن انسانیت کا احترام کرتے ہیں کیونکہ انکی ذات کا پیغام تمام انسایت کا اولین منشور ہے آج ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں اور احتجاجی کانفرنسس کا انعقادکیا جائے گی ریلیوں کے انعقاد کا مقصد گستاخ رسول سے اظہار برات و نفرت ہے،آئی ایس او یہ مطالبہ کرتی ہے کہ پاکستان سے فرانسسی سفارتخانہ کی سرگرمیاں معطل کی جائے اور سفیر کو ملک بدر کیا جائے ۔

 ملت تشیع کا ماضی عشق رسول سے سرخ ہے ہم عاشق رسول شہید علی رضا تقوی کی قربانی کو فراموش نہیں کرسکتے ہیں جنہوں نے دوسال قبل گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاج میں اپنی جان کی نظرانہ پیش کر دیا رسول اکرم کی شان میں گستاخی ناقابل برداشت ہے فرانسسی جریدہ کو مسلم برادری سے معافی مانگنے چاہئے ۔ مشرق وسطیٰ میں اٹھنے والی اسلامی بیداری سے مغرب خوفزدہ ہے داعش کے نام پر اسلام کو بدنام کیا گیا او رایک بار پھر گستاخانہ خاکے شائع کر کے مسلمانوں کی غیرت کو للکارا جا رہا ہے ،گستاخ رسول ص کے قتل کے بعد مغربی ممالک کے سربراہان کا یکجا ہونا ثابت کرتاہے کہ سیکولر طاقتیں اسلام کے خلاف متحد ہیں۔عالمی اسلامی طاقتوں کو متحد ہوکر سیکولر طاقتوں کامقابلہ کرنا ہوگا فرانس کے جریدے نے گستاخانہ خاکے شائع کرکے عالم اسلام کے جزبات کو ٹھیس پہنچائی ہے جس پر جریدے کو شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا داعش کا فتنہ گستاخانہ خاکوں سے زیادہ اسلام کی تضحیک کر رہاہے جس کی بنا پر عالم کفر کو اسلام کےخلاف سازشیں کرنے کا جواز فراہم ہوا ہے داعش کے کارستانیوں کی بنا پراسلام مخالف طاقتوں کو گستاخانہ خاکے بنا کا جواز فراہم ہوا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 4