ایوان کارکنان کے زیر اہتمام میلاد النبی کے حوالے سے انعامی تقریری مقابلے

ایوان کارکنان کے زیر اہتمام میلاد النبی کے حوالے سے انعامی تقریری مقابلے

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان ،لاہور میں تقریبات عید میلادالنبی کے سلسلے میں سکولوں اور مدرسوں کے طلباو طالبات کے مابین انعامی تقریری مقابلہ بعنوان”علم حاصل کریںاس سے اللہ تعالیٰ قوموں کو بلندی عطا فرماتا ہے (الحدیث)“منعقد ہوااس مقابلے میں طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے حصہ لیامقابلے کے منصفین کے فرائض ڈاکٹر محمد نوید ازہر اور پروفیسر رضوان الحق نے انجام دیے منصفین کے مرتب کردہ نتائج کے مطابق طالبات کے مابین ہونیوالے مقابلے میں نویرا بابر نے اول، عاصمہ شیخ نے دوم اور ملائکہ صابر نے سوم پوزیشن حاصل کی جبکہ فجر بابر کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیاطلبا کے مابین ہونیوالے مقابلے میں ایم عبداللہ چوہدری نے اول، طیب حنین نے دوم اور عالی زر نے سوم پوزیشن حاصل کی جبکہ حافظ محمد زیشان میر کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔تقریبات عید میلاد النبی کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا گیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...