پیفبے وسیلہ طبقات میں تعلیم عام کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے، قمر السلام راجہ

پیفبے وسیلہ طبقات میں تعلیم عام کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے، قمر السلام ...

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مفت تعلیم کے منصوبوں سے منسلک سکول بے وسیلہ طبقات میں تعلیم عام کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ان سکولوں کی تعلیمی کاوشوں کی بدولت مستحق طالبعلموں کو مفت اور معیاری تعلیم کے مواقع میسر آئے ہیں جس سے غربت و جہالت کے خاتمے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے یہ بات چےئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن انجینئر قمر الاسلام راجہ نے گزشتہ روز اپنے دفترمیں پارٹنر سکول مالکان کے ایک نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی وفد میں میانوالی ، خوشاب، قصوراور اٹک کے اضلاع میں فاؤنڈیشن ایسسٹڈ سکول پروگرام سے منسلک سکولوں کے مالکان شامل تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قمر الاسلام نے کہا کہ پارٹنر سکولوں میں تعلیم کے ساتھ طالبعلموں کے کردار کی اس نہج پر تربیت کی جاتی ہے جس سے وہ سماجی طور پر ذمہ دار شہری بن کر ابھرتے ہیں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن وسائل سے محروم بچوں کیلئے اہم سہارا ہے جس نے 16لاکھ مستحق طلباو طالبات پر تعلیم کے دروازے کھول کر انہیں نئی امنگ اور توانائی دی ہے۔ اس طرح یہ بچے چائلڈ لیبر کی بھینٹ چڑھنے کی بجائے تعلیم سے اپنا مستقبل روشن کر رہے ہیںیہ بچے مستقبل کے با اعتماد لیڈرز ثابت ہوں گے جو اپنے علم و ہنر سے قوم کا نام روشن کریں گے۔۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاندار تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے پارٹنر سکولوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ اس موقع پر وفد کے اراکین نے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تعلیمی منصوبوں کو نجی سکولوں کے لیئے حوصلہ افزا قرار دیا جس سے چھوٹے سکولوں کو خصوصی فائدہ پہنچا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...