پانچویں جماعت کے سالانہ امتحانات کی تیاری کےلئے خصوصی کوچنگ

پانچویں جماعت کے سالانہ امتحانات کی تیاری کےلئے خصوصی کوچنگ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے تحت ہونےوالے پانچویں جماعت کے طلباءکے سالانہ امتحانات کی تیاری کےلئے ڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ کیجانب سے 30%سے کم نتائج دینے والے پنجاب بھر کے پرائمری سکولوں میںتین ہفتوں پر مشتمل خصوصی کوچنگ کی جا رہی ہے پی ای سی کا امتحان دینے والے طلباءکو تین ہفتوں تک سائنس ،ریاضی اور انگلش مضامین کے مشکل عنوانات پر مختلف اسباق پڑھائے جائیں گے اور9فروری کو ہر مضمون کے پورے نصاب کا ٹیسٹ ہو گا تاکہ سالانہ امتحانات میںطلباءکی کارکردگی بہتر کی جا سکے اس حوالے سے پروگرام ڈائر یکٹر احسان بھٹہ کا کہنا تھا کہ پی ای سی کے زیر اہتمام ہو نے والے پچھلے پانچ سالوں کے امتحانات کا تجزیہ کرنے کے بعد یہ کوچنگ پروگرام ترتیب دیا گیاہے تاکہ کمزور سکولوں کے طلباءکو معیاری تعلیم کی فراہمی کے ساتھ ساتھ بہتر سالانہ نتائج کے لئے محکمہ سکول ایجوکیشن کی مدد کی جا سکے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...