وی سی لیڈز یونیورسٹی کو فلاحی ادارے کے طور پر چلانا ہماری اولین ترجیح ہے، صفدر محمود

وی سی لیڈز یونیورسٹی کو فلاحی ادارے کے طور پر چلانا ہماری اولین ترجیح ہے، ...

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)وی سی لیڈز یونیورسٹی ڈاکٹر صفدر محمود نے کہا ہے کہ کمرشل کی بجائے یونیورسٹی کو فلاحی ادارے کے طور پر چلانا ہماری اولین ترجیح ہے،تاکہ غریب طبقے کی بھر پور نمائندگی ہو سکے ان خیالات کا اظہارانہوںنے لاہور لیڈز یونیورسٹی کی پانچویں سالگرہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاصدر یونیورسٹی میاں ظہور احمد وٹو نے کہا کہ ہمارا مقصد ترجیحی بنیادوں پر تعلیم کا فروغ ہے چھتیس طالب علموں سے شروع کیے جانے والے ادارے میں اس وقت پانچ ہزار سے زائد سٹووڈنٹس زیر تعلیم ہیں۔ستر سے زائد پی ایچ ڈی ڈاکٹرز ہیں۔ ممبر قومی اسمبلی میاں معین وٹو نے کہا کہ یونیورسٹی کو معیاری پروفیشنل تعلیم دینی چاہیے اور حکومت کا فرض ہے کہ نگرانی کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں کو ریسرچ اور ڈویلپمنٹ کے شعبے میں مدد دینی چاہیے۔یونیورسٹی کی پانچویں سالگرہ تقریب کا آغاز کماہاں روڈ مین کیمپس میں کیا گیا تقریب میں ڈاکٹر شفیق جالندرھی،ڈاکٹر عارف حمید، راجسٹرارڈاکٹر اشہد احمد، ڈاکٹر مستفیز علوی،ڈاکٹر طارق عزیز،ڈاکٹر عقیل،ڈاکٹر عطاالحسن فاروقی، اور محمد عابد سمیت تمام شعبہ جات کے ڈین،اور صدور نے شرکت کی۔ اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4