شاعر جاوید شاہین کی یاد میں پاک ٹی ہاﺅس میں مشاعرہ آج ہوگا

شاعر جاوید شاہین کی یاد میں پاک ٹی ہاﺅس میں مشاعرہ آج ہوگا

لاہور(ادبی رپورٹر)پاک ٹی ہاﺅس انتظامیہ کے زیر انتظام آج بروز جمعہ شام پانچ بجے ممتاز شاعر جاوید شاہین کی یاد میں ایک خصوصی مشاعرہ منعقد ہوگا جس کی صدارت معروف شاعر لطیف ساحل کریں گے جبکہ مہمان خصوصی روزنامہ پاکستان کے کالم نگار اور شاعر پروفیسر ناصر بشیر اور پروفیسر ڈاکٹر جواز جعفری ہوں گے۔ مشاعرہ میں لاہور کے ممتا زشعراءکرام جاوید شاہین کے حوالے سے اظہار خیال اور کلام پیش کریں گے۔ پاک ٹی ہاﺅس کے منیجر سید جواد زیدی میزبان ہوں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...