فیصل آباد‘ بجلی اور گیس کی طویل لوڈشیڈنگ پر خواتین سراپا احتجاج ‘ ٹریفک بلاک

فیصل آباد‘ بجلی اور گیس کی طویل لوڈشیڈنگ پر خواتین سراپا احتجاج ‘ ٹریفک ...

 فیصل آباد(بیورورپورٹ)سوئی گیس اور بجلی کی غیر اعلانیہ طویل بندش پر غلام محمد آباد‘ عوامی کالونی‘ گلشن کالونی اور دیگر قریبی کالونی کے رہائشی سینکڑوں مردوخواتین نے ٹائروں کو آگ لگا کر روڈ ٹریفک کیلئے بلاک کر دیا اورایک گھنٹے تک حکومت وقت اور محکمہ سوئی گیس حکام کے خلاف شدید نفرت انگیز نعرہ بازی بھی کی تفصیل کے مطابق نڑوالا روڈ بڑا قبرستان کے قریب تقریبا چھ آبادیوں کے رہائشی سینکڑوں مردوخواتین نے عوامی کالونی کے رہائشی رضوان اور شہزاد نامی شہریوں کی قیادت میں سوئی گیس اور بجلی کی غیر اعلانیہ طویل بندش کے خلاف ٹائروں کو آگ لگا کر روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا اس دوران احتجاجی مظاہرین نے حکومت اور محکمہ سوئی گیس کے خلاف شدید نفرت انگیز نعرے بازی بھی کی اس دوران مظاہرین کا کہنا تھا کہ سردیاں شروع ہوتے ہی گیس عام آدمی کی دسترس سے باہر ہو گئی ہے اور دوسری طرف فیسکو والے بھی 12 سے 14گھنٹے تک غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کر رہے ہیں جس کی وجہ سے گھروں میں کھانا پینا مشکل ہو گیا جبکہ سرکاری اور پرائیویٹ ملازم ڈیوٹی پر ناشتہ نہ ملنے اور بجلی کی عدم دستیابی کے باعث تیار ہی نہیں ہو سکتے اور ان کا دفاتر میں بروقت پہنچنا ناممکن ہو گیا اور اسی طرح بچوں کو بھی سکول جانے کے ٹائم ناشتہ بھی نہیں ملتا احتجاجی مظاہرین ایک گھنٹے تک شدید احتجاج کیا بعدازاں خود بخود منتشر ہو گئے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...