مانگا منڈی میں بجلی کی بے ہنگم لٹکتی تاریں ، خطرے کی علامت ،شہری خوف زدہ

مانگا منڈی میں بجلی کی بے ہنگم لٹکتی تاریں ، خطرے کی علامت ،شہری خوف زدہ

مانگا منڈی (ملک ممتاز حسین سے) مانگا منڈی شہر اور قریبی بستوں کے گلی محلوں میں بجلی کی ننگی تاریں گچھوں کی صورت میں لٹک رہی ہیں جن کی وجہ سے کسی بھی وقت خطرناک حادثہ ہو سکتا ہے عوام با ربار ایس ڈی او واپڈا کو تاریں تبدیل کرنے کی شکایت کر چکے ہیں مگرکچھ نہیں ہوا صارفین کو 200سے لیکر 400تک زیادہ یونٹ ڈال کر بل بھیجے جارہے ہیںزیادہ یونٹ کے بل آنے کیوجہ سے غریب صارفینچیخ اٹھتے ہیںاس حوالے سے صارفین نے نمائندہ ”پاکستان“کو بتایا کہ ہم تو اپنا بل بھی بڑی مشکل سے ادا کرتے ہیںہماری مزدوی سے تو دو وقت کی روٹی ہی نہیں پوری ہو رہی سردی کے موسم لوڈ شیڈنگ 10گھنٹے ہو رہی ہے مگر پھر بھی بل ہزاروں کا آرہا ہے نمائندہ روزنامہ”پاکستان“نے ریڈنگ کلروں سے زیادہ یونٹ ڈالنے کے بارے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ ایس ڈی او کے کہنے پر کرتے ہیں چوری شدہ بجلی پوری کرنا ہوتی ہے ہم کیا کریں سب ڈویژن مانگا منڈی کے علاقہ کے صارفین نے واپڈا اور لیسکو کے چیئرمین سے مطالبہ کیا ہے کہ ننگی اور گچھوں کی شکل میں لٹکتی ہوئی تاروں کو فوری تبدیل کیا جائے اور بجلی چوری کروانے والے ریڈنگ کلروں کے خلاف کاروائی کی جائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...